کوٹ چھٹہ:(ثناءاللہ میرانی )پٹرولنگ پولیس سخی سرور ضلع ڈیرہ غازی خان نے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم سامان برآمد کر لیا
ایس ایس پی پٹرولنگ تنویر احمد ملک نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات مخبر نے اطلاع دی کہ ایک ٹرک پر نان کسٹم پیڈ سامان لوڈ ہے جو غیر قانونی طریقہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سمگل کیا جائے گا، پٹرولنگ پولیس سخی سرور کی ٹیم نے ناکہ بندی کی اور رات گئے مطلوبہ ٹرک کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔
پٹرولنگ ٹیم نے جب ٹرک کی تلاشی لی تو واقعی ٹرک میں سے نان کسٹم پیڈ اور غیر قانونی ناقص اور مضر صحت اشیاء خوردنی اور ناقص کاسمیٹکس سامان برآمد ہوا، اس کاروائی بارے افسران بالا کے نوٹس میں دیا گیا اور کسٹم حکام کو بھی موقع پر بلا لیا گیا، تمام برآمد ہونے والے سامان اور ٹرک کی مالیت ایک اندازے کے مطابق تقریبا 4 کروڑ سے زائد بنتی ہے، ایس ایس پی نے کہا کہ سامان کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا، ٹرک اور ڈرائیور کو بھی مزید قانونی کارروائی کے لئے کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا، آخر میں انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس اسی طرح غیر قانونی حرکات کو ناکام بناتے رہیں گے۔
پٹرولنگ پولیس سخی سرور کی کارروائی، کروڑوں روپے کا نان کسٹم سامان برآمد

















