اسلام آباد: (بیورورپورٹ)”کڑاکے کی سردی“بالائی علاقوں میں برفباری ، پارہ نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا،وادی کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت ،قلات میں برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 16، سکردو 11، گلگت میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش، برفباری کی پیشگو ئی کردی،جنوری میں راتیں مزید سرد رہنے کا امکان ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھے گی۔
”کڑاکے کی سردی“بالائی علاقوں میں پارہ منفی16تک ریکارڈ
















