عملہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کےلئے دلجعمی سے کام کرے:ڈاکٹر سیف
ساہیوال: (بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف شہر میں صفائی کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے پاکپتن چوک ،جوگی چوک ،نیازی شہید پل ،گجر احاطہ،کالج چوک،ہائی سٹریٹ اور ملحقہ مارکیٹوں میں صفائی کے عمل کا جائزہ لیا -انہوں نے سینٹری عملے کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے دلجعمی سے کام کریں اور ڈیوٹی اوقات میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔
ڈاکٹر سیف نے سینٹری سپروائزر ز کو بھی ہدایت کی کہ وہ ورکرز کی حاضری کو مسلسل مانیٹر کریں اور انہیں میونسپل کارپوریشن کی فراہم کردہ جیکٹس بھی ضرور پہنائیں تا کہ شہریو ں کو کام کے دوران ان کی پہچان ہو سکے -اس موقع پر چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد ،میونسپل آفیسر غلام عباس اور چیف سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر محمد ریاض بھی موجود تھے-
















