پی پی 59سے امیدوار مصدق ریاض چیمہ نے انتخابی مہم شروع کردی


گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہر دل عزیز امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 59 مصدق ریاض چیمہ نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز اپنے آبائی گاوں پی پی 59 کی یونین کونسل کھجور والی سے کر دیا۔

پی پی 59 کی یونین کونسل کھجور والی میں بڑے شاندار جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 59 مصدق ریاض چیمہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصدق ریاض چیمہ جیسے پڑھے لکھے نوجوان معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں پی پی 59 کی عوام کو ان جیسے بے لوث اور باکردار نوجوان کی صورت میں حقیقی رہنما کی اشد ضرورت ہے اہا لیان پی پی 59 خصوصا ً یونین کونسل کھجور والی مصدق ریاض چیمہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انکی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گئے اور انہیں تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔