غزہ (مشرق نیوز)اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، رفح میں نقل مکانی کے دوران نہتے فلسطینیوں پر حملے کرکے متعدد افراد کو شہید کردیا،نقل مکانی کے دوران اسرائیلی سنائپرز نے بھی تاک تاک کر معصوم بچے اور خواتین سمیت متعدد فلسطینی قتل کیے، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، آخری سانسیں لیتے فلسطینیوں کے درد ناک مناظر نے دل دہلادیے،اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجوعی تعداد 2313 ہوگئی ہے۔
اسرائیل کا نقل مکانی کرتے نہتے فلسطینیوں پر حملہ،سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر
















