نو مئی واقعات : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری،توشہ خانہ کیس میں فرد جرم موخر

راولپنڈی،فیصل آباد (بیورورپورٹ) 9 مئی واقعات پر انسداد دہشت گردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی ، سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماوں کو گزشتہ روز عدالت طلب کیا گیا تھا،تھانہ سول لائن میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی ، فواد چودھری ، زرتاج گل ، شہباز گل اور دیگر رہنماوں کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی،توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 6 جنوری کو ہو گا،دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کےلئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔