انتخابی نشان واپس لینے کافیصلہ غیر قانونی،سپریم کورٹ جائیں گے،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاقوی امید ہے معاملے کو سپریم کورٹ ہی حل کرے گی، سپریم کورٹ بلے کا نشان بحال نہیں کرتی تو ہر امیدوار آزاد لڑے گا، کسی صورت الیکشن کے بائیکاٹ کی جانب نہیں جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاپی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا، سپریم کورٹ کہہ چکی پارٹی سے انتخابی نشان واپس لینا تحلیل کرنے کے مترادف ہے،کرپشن و ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاپی ٹی آئی سے بلا واپس لینا غیر قانونی ہے، الیکشن کو دنیا تسلیم نہیں کرے گی، 859 سیٹوں پر ہونے والا الیکشن متنازع رہے گا، فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا،فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، بلے کا نشان نہ دیناجمہوریت کی ہار ہے ،عوام تسلیم نہیں کریں گے۔