لاہور: (خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں مصنوعی بارش کرنے والی متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاڈ سیڈنگ ٹیم کے سربراہ احمد الکمال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی،چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس ،پائلٹ کرنل عبید شامل تھے۔
محسن نقوی نے سموگ میں کمی کےلئے مصنوعی بارش برسانے والے یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اورشکریہ اداکرتے ہوئے کہاپاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا لاہور میں کامیاب تجربہ کیا گیا،ایئر کوالٹی لیول کئی روز 200سے نیچے رہا، امید ہے جنوری میں مناسب بادل آتے ہی دوبارہ مصنوعی بارش برسائی جائے گی،وزیراعلیٰ نے کہاپاکستان میں پہلی بارمصنوعی بارش برسا کریواے ای کی ٹیم کا نام تاریخ کا حصہ بن چکا ،متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کی کاوش کو فراموش نہیں کرسکتے۔
ماہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسانے کا دوسرا تجربہ کیا جائے گا،امارات کی ٹیم کے سربراہ احمد الکمال ،وفد کے دیگر اراکین نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ کی مسلسل مانیٹرنگ او ردوروں سے پی آئی سی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99فیصد کام مکمل ہوگیا ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کا گراﺅنڈ فلورجلد مریضو ں کےلئے کھول دیاجائے گا،محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈ ہونےوالی ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کرکے فنشنگ کے کاموں کامشاہدہ ، معیار کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے دروازوں،فرش،خصوصا ٹائلز اور ریلنگ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔
علاوہ ازیں محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں زیر تعمیر نئے راوی پل ،شاہدرہ چوک کے دورے کیے ، راوی برج پر رات کی شفٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرکے نئے راوی پل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پائلنگ، ڈرلنگ کے کاموں پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ نے پل کی جلد تعمیر کےلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منصوبے پر دن رات کام کرکے31جنوری تک مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے،محسن نقوی نے شاہدرہ چوک پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا آئندہ چند روز میں شاہدرہ چوک کی اطراف کی سٹرکیں و دیگر کام مکمل ہونے چاہئیں۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















