لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران259افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 259ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 128 درخواستیں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 10افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں6 کمرشل، ایک زرعی اور252 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشن منقطع کرکے ان کو 313,304 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت7,852,451 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو115 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل39937ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے39523 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،37838 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر16626 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک60,569,818 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2,347,370,437 ہے۔ لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہیگا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔
بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہیگا :چیف ایگزیکٹو لیسکو
















