لاہور (قمر عباس) واسا پھول یونین کا ملازمین کو 100فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس کی خاطر ہائیکورٹ میں کیس میں کامیابی کے نزدیک، سی بی اے مشعل یونین کی ملازمین میں مقبولیت کھونے کے خوف سے مزدور کے معاشی قتل کی منصوبہ بندی میں انتظامیہ سے ملی بھگت، افسران کا مینجمنٹ اور ملازمین کا ایل ڈی اے الاﺅنس سمیت ایسٹر و کرسمس اور چھوٹی و بڑی عید کے خاتمہ کی خاطر وورکنگ پیپر کی تیاری اتھارٹی سے منظوری لینے کا انکشاف ۔ سابق پنجاب حکومت کی جانب سے افسران و ملازمین کو مالی فائدہ پہنچانے کی خاطر الاﺅنس کی مد میں سکیل 17سے اوپر سکیل تک 150فیصد اور سکیل 1سے 16تک 100فیصد الاﺅنس کی ادائیگی کی منظوری دی گئی تھی جس میں تمام صوبائی اداروں کی جانب سے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو من و عن ادائیگی کے احکامات جاری کئے گئے لیکن واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے اس نوٹیفکیشن میں سے ایگزیکٹو افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 150فیصد الاونس ادائیگی کی منظوری دی گئی جبکہ سکیل 1سے 16ملازمین کو تاحال ادائیگی نہیں کی جا سکی۔ اس سے قبل ایگزیکٹو آفیسرز مینجمنٹ الاﺅنس وصول کر رہے تھے اسی طرح چھوٹے ملازمین کو 50فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس مل رہا تھا اس کو ڈبل کروانے کی خاطر سی بی اے مشعل یونین کی پر اسرار خاموشی کے بعد پھول یونین کے صدر کی جانب سے ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا گیا جس میں ملازمین کو پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو ایل ڈی اے الاﺅنس ڈبل کرنے اور ادائیگی کے حصول کی خاطر اپیل کی گئی تھی جس میں ملازمین کے حق میں فیصلہ کا امکان ہے اس پر سی بی اے یونین مشعل کی قیادت میں سی بی اے کی مقبولیت کے خاتمہ کا خوف دکھائی دے رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے سابق تمام الاﺅنس کا مبینہ خاتمہ جس میں افسران کا مینجمنٹ الاﺅنس ملازمین کا ایل ڈی اے الاﺅنس اور عیدی اور کرسمس الاﺅنس شامل ہیں، کے ورکنگ پیپر کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جس کو آئندہ اتھارٹی میٹنگ سے منظوری لینے کا انکشاف کیا گیا ہے جس پر سی بی اے کی جانب سے مکمل خاموشی دکھائی دی جا رہی ہے۔ پھول یونین کے صدر سعید خان اور جنرل سیکرٹری رانا سلیم بلو کا کہنا ہے کہ سی بی اے مشعل یونین کی جانب سے ملازمین کے معاشی قتل کی منصوبہ بندی میں مکمل خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ملازمین کو واسا ایل ڈی اے الاﺅنس کے حصول کی خاطر ہائیکورٹ سے اپیل کر رکھی ہے جس میں فیصلہ ملازمین کے حق میں آئیگا۔ سی بی اے مشعل یونین کا ملازمین میں مقبولیت کھونے کے باعث اور سیاسی مقبولیت کو تحفظ فراہم کرنے اور پھول یونین کا ہائی کورٹ میں ہونے والے ملازمین کو مالی فائدہ کی جنگ میں ناکام کرنے کی خاطر انتظامیہ کے تمام ایسے منصوبہ جات جو ملازمین کے حقوق کی پامالی پر ہیں، اس پر مکمل خاموشی انکی انتظامی وفا داری اور مزدور دشمن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واسا ترجمان نے روزنامہ ”مشرق“ کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی ورکنگ پیپر تیار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی الاﺅنس ختم کیا جا رہا ہے اور نہ ہی اس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
ملازمین کیلئے ایل ڈی اے الاﺅنس کا حصول،واسا پھول یونین عدالتی جنگ میں فتح کے قریب پہنچ گئی

















