چیچہ وطنی (سلطان مصطفائی) شہر میں منشیات فروشی، پرچی جوا، جسم فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا شہر بھر میں منشیات فروشی کا دھندہ سرعام جاری ہے اس کے علاوہ جسم فروشی اور پرچی جوئے کا مکرو کام بھی دھڑلے سے ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے ۔
جگہ جگہ اورپارکوں میں نوجوان سرعام نشہ کرتے نظر آتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتیں بھی اپنے عروج پر ہیں، یوں لگتا ہے جیسے شہر جرائم پیشہ افراد کے سپرد کر دیا گیا ہے،ایس ایچ او سٹی جرائم کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہا ہے، شہریوں نے آئی جی پنجاب، آرپی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے کوئی فرض شناس اور محنتی ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہر سے جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔
چیچہ وطنی میں منشیات فروشی، پرچی جوا عروج پر، پولیس خاموش تماشا ئی
















