میلبورن ٹیسٹ،آسٹریلیا کے پہلے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 187 رنز بنا لئے

میلبورن (مشرق نیوز) میلبورن ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 90 رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، اس بار حسن علی نے عثمان خواجہ 42 رنز پر آوٹ کیا۔آسٹریلیا کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی سٹیو سمتھ تھے، انکو 26 رنز عامر جمال آوٹ کیا۔مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔میلبورن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل سٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔