ڈسکہ(اقبال شاہد)نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 2نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
تھانہ موترہ کے علاقہ بھانو کے چیمہ کا مہروز ہمراہ حسن چیمہ اپنی موٹرسائیکل پر جارہے تھے جب وہ پیروچک گاﺅں کے قریب پہنچے تو ان دونوں پر نامعلوم ملزمان نے قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں حسن چیمہ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ مہروز کو زخمی حالت میں سول ہسپتال ڈسکہ لایاگیاجہاں پراس کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفرکردیاگیاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
ڈسکہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ، موٹرسائیکل سوار2نوجوان قتل
















