مرید کے ( طاہر محمود)مریدکے میں ڈاکو راج برقرار، شہری لٹنے پر مجبور جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ ڈاکو سال میں دوسری بار ناصر عباس بھٹی سے لاکھوں کی نقدی لیکر فرار ، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تھانہ صدر مریدکے میں موجود ناصر عباس بھٹی کے جنرل سٹورواقع شیخوپورہ روڈ لال خان ہوٹل سٹاپ میں دوسری باربڑی واردات ہوئی ہے ،ڈاکو کاﺅنٹر سے پہلے 1لاکھ 60 ہزار اور اب دوسری دفعہ 1لاکھ 10ہزار روپے لیکر فرار ہو گئے ۔
پہلی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکوﺅں کا سراغ لگانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جبکہ دوسری دفعہ ڈاکو دھڑلے سے واردات کر کے فرار ہوگئے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ علاقے میں ڈاکوﺅں نے خوف وہراس پھیلا رکھا ہے ۔ دن دیہاڑے جب چاہیں کہیں بھی عوام کی جمع پونجی لوٹ لیتے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ صدر عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ۔ناصر عباس بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مریدکے میں ڈاکو راج برقرار، شہری لٹنے پر مجبور، پولیس خاموش تماشائی
















