ڈسکہ(محمد امین خان)شہر و گردو نواح میںمبینہ ملی بھگت، ناقص دودھ کی مہنگے داموں فروخت شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا، فوڈ اتھارٹی، پرائس مجسٹریٹس خاموش تماشائی بن گئے۔
شہری خاص طور پر شیر خوار بچے پیٹ مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے؟ محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس میں دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئی ۔
شہر بھر میں انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص کیمیکل ملا دودھ مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے دودھ فروشوں نے زہر ملے دودھ کی 200 روپے فی کلو اور دہی 220 روپے شروع کر رکھی؛ ناقص ملاوٹ شدہ دودھ پینے سے شہری خاص طور پر بچے پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جس پر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹر میں نے مکمل آنکھیں بند کر دیں اور اپنے دفاتر تک محدود ہیں، شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ناقص ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت بند کروائی جائے اور قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کا بھی نوٹس لیا جائے۔
ڈسکہ: مضر صحت دو دھ کی فر وخت، شہری بیماریوں کا شکار

















