رینالہ خورد(عثمان جاوید) بجلی بلوں میں بے پناہ اضافے کے بعد اب سوئی گیس کے بلوں نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں،عوام سراپا احتجاج بن گئے۔
اتحاد پریس کلب رینالہ کے قلم کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ کر رکھ دی،حکومت نے پہلے بجلی بلوں میں بے پناہ اضافہ کیا اور اب سوئی گیس بلوں میں اضافہ کرکے غریب مار مہم کا آغاز کر دیا جس صارف کو سوئی گیس کا 200سے 300بل آتا تھا اب ایک ہزار سے 3 ہزار کے قریب بل آیا ،غریب عوام کو 2وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ترین بنا دیا گیا۔
شہریوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا سوئی گیس ایک تو ہمارے لیے نایاب کردی گئی جو صرف چند گھنٹے مہیا کی جاتی ہے حکومت ایکشن لینے کی بجائے اضافے بل بھیج کر سراسر ظلم کررہی ہے، حکومت سے اپیل ہے ہوش کے ناخن لیں اور غریب عوام کو یقینی ریلیف فراہم کریں۔
رینالہ خورد:سوئی گیس بلوں میں بے پناہ اضافہ، غریب صارفین کی چیخیں نکل گئیں
















