تاجر ازخودتجاوزات ختم کرلیں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تجاوزات سے پاک شہر ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تجاوزات قائم کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ذوالفقار احمد بھون ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی ضلع بہاولنگر سے تجاوزات کے خاتمے کا مشن بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔

ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ وارننگ دینے کے باوجود تجاوزات کا باعث بننے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جارہا ہے، تجاوزات کے مستقل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ تجاوزات سے پاک شہر ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تجاوزات قائم کرنا ایک سنگین جرم ہے، پیدل چلنے والوں کی حق تلفی سے لیکر ایمبولینس کا راستہ روکنے تک یہ تجاوزات بے شمار مشکلات پیدا کرنے کا سبب ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے آس پاس نظر دہرائے،کہی آپ تجاوزات قائم کرنے والے عناصرِ میں شامل تو نہیں اگر آپ ازخود تجاوزات کا سبب بن رہے ہیں تو اپنے لئے مشکل کھڑی نا کریں خود ہی تجاوزات ہٹالیں اور قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ تمام تاجر برادری و کاروباری حضرات سے التماس ہے کہ کسی نے بھی اپنی دکانوں کے آگے سے تھڑے، ریڑ ھیاں اور ناجائز پارکنگ پوائنٹ ختم نہیں کی، تو فوری کروا لیں، ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھر اپیل ہے انتظامیہ کا ساتھ دیں، ازخود تجاوزات کو ہٹا لیں اور قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں، قانون کی پاسداری میں ہی عزت ہے۔