چنیوٹ( رانا وقاص)25دسمبر کرسمس کے موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکرسمس کے موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ،کرسمس کی تقریبات پر500سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔کرسمس بازاروں میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیاہے۔ کرسمس کے موقع پر پارکوں،تفریحی مقامات پر سخت سیکیورٹی انتظاما ت کو یقینی بنایا گیا ہے۔پارکوں میں ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔سینئر پولیس افسران سیکیورٹی انتظا مات کی نگرانی کریں گے۔ایلیٹ فورس کی گاڑیاں گشت کریں گی۔اہم پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بنادیا گیا ہے۔اہم مقامات پر چھتوں پر مسلح جوان تعینات کیے جائیں گے۔کرسمس کے حوالے سے پروگرامز میں شرکت کیلئے مخصوص داخلی و خارجی راستے استعمال کئے جائیں گے۔چر چ ہائے میں آنے والے افراد کی فزیکل و بائیومیٹرک چیکنگ کے بعد انٹری ہوگی۔انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری سٹینڈ ٹو رہے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ کسی کو بھی امن و امان تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کرسمس کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















