ڈسکہ و گردونواح میں جگہ جگہ ایل پی جی ریفلنگ کی دکانیں کھل گئیں

ڈسکہ(اقبال شاہد) ڈسکہ اوراسکے گردنواح کی گنجان آبادیوں میں درجنوں مقامات پر حفاظتی اقدامات کے بغیر ایل پی جی ریفلنگ کی دکانیں کھل گئیں ،ریفلنگ کا نہ رکنے والا دھندا بھی عروج پر پہنچ گیا ۔

دیہی علاقوں میںویلڈنگ کی دوکانوں ‘مساجد ‘تعلیمی اداروں ‘ہوٹلوں کے قریب ایل پی جی کی دوکانیں کھل گئی ہیں جہاں انڈر گراﺅنڈ بجلی کی وائرنگ ‘آگ بھجانے والے سلنڈر‘ریت کی بالٹیاں ‘ایگزاسٹ فین ‘ڈیلر شپ سرٹیفکیٹ ‘سول ڈیفنس کے سرٹیفکیٹ سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔

دکانوں پر رات گئے تک مسافر ویگنوں ‘گاڑیوں ‘کمرشل و گھریلو سلنڈروں کی غیرقانونی ریفلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جو شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث ہے ماضی میںبھی ایسے حادثات رونما ہوچکے ہیں انتظامیہ کی جانب سے چند مہینوں بعد غیرقانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرکے ایک یا 2دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرکے چپ سادھ لی جاتی ہے جس سے ریفلنگ کاسلسلہ مزید بڑھ رہا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ غیرقانونی کاروبارمیں ملوث دکانوںکو سیل کرکے اور مقدمات کااندراج یقینی بنایاجائے ۔