کالاباغ (نماہندہ خصوصی ) سابق چیئرمین ایم سی کالاباغ حاجی انور اختر پراچہ کی جانب سے کالاباغ میں جلسہ عام منعقد ہواکالاباغ شہر آمد پر شہریوں نے گھڑ ڈانس،پھول کی پتیاں ، ڈھول کی تھاپ اور مالا پہنا کر نواب آف کالاباغ کا شاندار استقبال کیا عوام کا جوش وخروش دیدنی رہا پنڈال میں موجود لوگوں نے کھڑے ہو کر خیرمقدم کیا۔
نواب ملک وحید خان نے کہا ہے شاندار جلسے پر حاجی انور اختر پراچہ سابق چیئرمین ایم سی کالاباغ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ والہانہ استقبال پر مبارکباد دیتاہوں ۔
نواب ملک امیر خان امیدوارحلقہ این اے 89 و امیدوار پی پی 85 نوابزادہ ملک مزمل علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اجتماعات، کارنرمیٹنگز میں عوام کی بڑی تعداد کا شریک ہونا اس بات کی دلیل ہے عوام کی طاقت سے دونوں سیٹیں جیت لیں گے کیونکہ عوام اب تبدیلی چاہتی ہے وہ سابق سیاست دانوں کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکی ہے آپ لوگ ہماری طاقت ہیں 8 فروری کو آپ کی جیت ہوگی اور یہ کالاباغ کے عوام کی جیت ہوگی۔
عوامی فلاح وبہود کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور اقتدار میں آکر بھی کالاباغ شہر کی تعمیر وترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے 8 فروری کو عوام گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کرے اور کالاباغ گروپ و پیپلز پارٹی کے ورکرز اور سپورٹر عوام کو گھروں سے لے جاکر پولنگ اسٹیشن پرووٹ کاسٹ کروائیں۔ 8 فروری کا سورج نواب ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ ملک مزمل علی خان کی جیت کے ساتھ طلوع ہوگا۔
عوامی طاقت سے دونوں سیٹیں جیتیں گے، ملک مزمل علی خان
















