حافظ آباد : کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے مسیحی خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم

حافظ آباد(محمد نواز )حافظ آبادمیں کرسمس کے تہوار کو دوبالا کرنے اور جوش و خروش سے منانے کے لیے مسیحی خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر میڈم سند س ارشاد نے 60مسیحی خاندانوں میں مجمو عی طور پر 6لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے۔چیک تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاحکومت پنجاب کی جانب سے مسیحی خاندانوں کو انکے کرسمس کے تہوار پر فی کس 10ہزار روپے کے چیکس دیئے گئے ہیں تا کہ یہ مستحق خاندان اپنے کرسمس کے مذہبی تہوار کو جو ش و خروش سے منا سکیں۔ضلعی انتظامیہ اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے او رہر موقع پر ان سے تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے حافظ آباد کے 60مسیحی خاندانوں میں مجموعی طور پر 6لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ ان خاندانوں کے افراد بھی اپنے بچوں کے ہمراہ اس خوشی کے تہوار کو جو ش و خروش اور خوش اسلوبی سے منا سکیں۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مستحق مسیحی خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیکس بھی تقسیم کیے۔