قلعہ احمد آباد بلدیہ کی نااہلی، موٹرخراب ہونے سے شہری سرکاری پانی کیلئے ترس گئے

قلعہ احمد آباد (سید وقار حیدر) بلدیہ احمد آباد کی نااہلی تین دن سے سرکاری پانی کی موٹر خراب شہری سراپا احتجاج ،تین دن سے پانی کی سپلائی بند ہونے پر محلہ بلو، حاجی پورہ، پٹرول پمپ اور غوثیہ نگر کے رہائشی پانی کی وجہ سے شدیدپریشان ہیں۔

کئی بارموٹر کی مرمت کے باوجود موٹر کابند رہنا معمول بن گیا ہے متاثرہ محلوں میں پانی کی سپلائی تین دن سے معطل ہے جس سے مقامی لوگوں کو بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے خواتین کو گھریلو کام کاج کے لئے دشواری کا سامنا ہے جبکہ نمازیوں کو نماز کی ادائیگی کے لئے وضو کرنے کے لئے پانی بھی دستیاب نہیں ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نارووال سے موٹر خرابی اور شہریوں کو درپیش بنیادی مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔