رینالہ خورد:اوکاڑہ یونیورسٹی میں سوفٹ سکلز پر سیمینار

رینالہ خورد(نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ڈاکٹر نسرین اختر اور ڈاکٹر یاسین کی زیر نگرانی ڈائریکٹریٹ آف کیئرئر کونسل اور سائنس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک سیمنار منعقد ہوا،ڈائریکٹریٹ آف کیریئر کونسل اور سائنس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک ابلاغی مہارت اور سوفٹ سکلز ڈویلپمنٹ پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر یاسین نے بطور ریسورس پرسن سوفٹ سکلز ڈویلپمنٹ اور کیریئر کونسلر شرکت کی۔

ڈاکٹر نسرین اختر نے کہا کہ یہ کمیونٹی ایڈوانس کمیونیکیشن سکلز، ہمارے محقق طلبا خصوص پی ایچ ڈی اسکالرز اور ہماری وزٹنگ فیکلٹی کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے لیے نہایت ضروری اور سودمند ہیں۔سافٹ سکلز ڈویلپمنٹ خصوصا اعتماد بحال کرنا،مکالمہ کرنا، پر اثر انداز میں بات چیت اور اپنے ابلاغ کی پیش کش کو مناسب رکھنے کےلیے ناگزیر ہیں۔ انٹرویو دینا ایک مہارت ہے جو سیکھنا ہمارے طالب علموں کےلیے لازمی ہے۔ایسے سیمینار ہر شعبہ میں منعقد ہونے چاہئیں۔تاکہ طالب علم اور تحقیق کے طالب علم بہترین انداز میں خود کو پیش کر سکیں۔ابلاغی مہارتوں کی ترقی میں یہاں پر زیادہ کردار یہ ہے کہ کانفرنس،سیمینار اور انٹرویو میں اپنی گفتگو کو بہتر کیا جا سکے نیز لیکچر کی تیاری میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔لباس اور طرز تکلم میں بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر یاسین نے اس سیشن کو طالب علموں اور تحقیق کے طالب علموں کےلئے فائدہ مند قرار دیا۔انھوں نے سفارش کی کہ ایسے سیشن ایم فل کے طالب علموں اور اسکالر کےلئے منعقد ہونے چاہئیں تاکہ طلبا کو اس بارے میں مزید آگاہی ہو۔