پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ،اداروں کا احترام کرتے ہیں، سبطین خان

کندیاں (محمدسعیدعابد) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی خبریں محض میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا ہے میں پی ٹی آئی کےساتھ تھا، پی ٹی آئی کےساتھ ہوں اور پی ٹی آئی کےساتھ رہوں گا،ملکی حالات کے پیش نظر ایک حکمت عملی اپنائی تھی تاکہ اپنے ورکروں کا تحفظ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے ووٹروں، سپوٹروں اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا

سبطین خان نے کہا 8 فروری کے انتخابات میں حصہ لینے بارے مشاورت کی اور شرکاءتقریب سے رائے لی ، پورے پنجاب میں ورکروں کےخلاف درج ہونےوالے مقدمات میں واحد تحصیل پپلاں ہے جس کے ورکروں کےخلاف دہشت گردی کی دفعات ہم نے ختم کرائی، انہوں نے کہا ہمارا الیکشن میں مقابلہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کےساتھ ہے ہمارا مقابلہ اداروں یا عدلیہ سے قطعاً نہیں ہے ہم اپنے اداروں کا احترام کرتے ہیں ،پاک فوج ہماری اپنی ہے جو ملک کے دفاع کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، آج تک میں نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا کہ میں نے پارٹی چھوڑ دی ہے یہ محض مخالفین کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہ ہے

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا ملک سب کا ہے اور ادارے بھی ہمارے اپنے ہیں، اپنے ورکروں اور ساتھیوں کےساتھ ہوں پی ٹی آئی کےساتھ رہونگا ہم اپنے ملک اور ساتھیوں کےلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔