اسلام آباد (بیورورپورٹ) امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر پاکستان نے پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 18 دسمبر پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا اور ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم سرنگوں رہے گا۔
دریں اثنا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے،انوارالحق کاکڑ کویتی شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے امیر کویت کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔
امیر کویت کا انتقال، پاکستان کا پیر کو یوم سوگ کااعلان
















