بحری حدود کے تحفظ کےلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے: امیرالبحر
کراچی(بیورورپورٹ) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ہیڈکوارٹرز پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،امیرالبحر کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود میں قانون کے نفاذ اور بحری مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں کیے جانے والے سمندری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی،نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بحری راہداریوں کے تحفظ کےلئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، مزید براں انہوں نے سمندری حدود میں قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کو سراہا،امیرالبحر نے کہا بحری حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔
















