لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیوسٹاک کے بارے میں اجلاس ہوا،اجلاس میں لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کےلئے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے اجلاس میں ہدایت کی محکمہ لائیوسٹاک مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کرے، پابندی کااطلاق پنجاب کے تمام ا ضلاع میں ہوگا، انہوں نے مزید کہا پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک کمپارٹمنٹ قائم کئے جائیں گے اور لائیوسٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کےلئے 4روز میں حتمی پلان طلب کر لیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا صوبائی وزیر لائیوسٹاک،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری خزانہ، آل پاکستان میٹ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور کمشنر بہاولپور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائےگی، کمیٹی پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کےلئے ٹھوس پلان مرتب کرے گی، کمیٹی لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ بڑھانے کےلئے بھی جامع تجاویز پیش کرے گی، لائیوسٹاک کے نرخ مقرر کرنے یا نہ کرنے کیلئے بھی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ نے میوہسپتال ایمرجنسی سے متصل اور لبرٹی کے خدمت مراکز کے دورے کیے، اس موقع پر عوام کی لائسنس لرنر ایپ نہ چلنے اورگھنٹوں طویل انتظا ر کی شکایات کے انبار لگا دیئے،محسن نقوی نے ایپ ڈاو¿ن لوڈ نہ ہونے پر فوری جواب طلب کیا اور آئی جی اورچیئرمین پی آئی ٹی بھی کو موقع پرفون کیا اور ایپ کا طریقہ کار کی ویڈیو جاری کرنے کی ہدایت کی، انہو ںنے نوجوان کا موبائل لےکرخود ایپ ڈاو¿ن لوڈنگ کا مشاہدہ کیا، لرنر ایپ ورکنگ نہیں کررہی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے فوری بحالی کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے خدمت سینٹرکاو¿نٹر پر موجود شہریوں سے گفتگوکی، شہری کی طرف سے 8سال سے بلالائسنس گاڑی چلانے کے جواب پر وزیراعلیٰ مسکرادیئے اور کہا لائسنس قانونی ضرورت ہے،ہر شہری کو گاڑی اورموٹر سائیکل چلانے سے پہلے لائسنس بنوانا چاہیے دریں اثناءوزیراعلی پنجاب محسن نقوی فیصل آباد کے دورے کے فورا بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچ گئے، انہو ںنے زیر تکمیل ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا ا ور ایمرجنسی بلاک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کامشاہدہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی بلاک میں تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا،وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ دسمبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور پی آئی سی کی اوپی ڈی کو بھی اپ گریڈکرنے کا حکم دیا،وزیراعلیٰ نے کہا پی آئی سی او پی ڈی کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ اگلے ہفتے شروع ہو جائے گا،صوبائی وزرا عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹری مواصلات وتعمیرات،سیکرٹری صحت، سی سی پی او،کمشنر لاہور ڈویڑن اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہامشاورت کے ساتھ پی آئی سی کا ڈیزائن بنایا گیا ہے،30دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا،پی آئی سی میں میں بیڈز کی کمی تھی،اپ گریڈیشن کے بعدمزید108بیڈز کا اضافہ ہو گا،ٹیسٹ کےلئے آنے والے مریضوں کو انتظار کرنا پڑتا تھا،ہم نے سیٹلائٹ کلینک شروع کر دئیے ہیں،کوٹ خواجہ سعید اور شاہدرہ میں کارڈیالوجی کے مریضوں کےلئے سیٹلائٹ کلینک فنکشنل ہو چکے ہیں، میاں منشی ہسپتال میں سیٹلائٹ کلینک بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
پی آئی سی کی اوپی ڈی کو اپ گریڈکرنے کا حکم، ڈرائیونگ لائسنس قانونی ضرورت ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب
















