موجودہ حالات میں رضاکارانہ جذبے اورکمیونٹی کی تربیت اشد ضروری ہے:گورنر پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج 2023ءجیتنے والی ٹیم کو سراہا۔ وہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقدہ انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج کی تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین قصور کی خواتین کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ساتویں انٹر نیشنل والنٹئیرڈے سرٹ چیلنج میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ سرٹ ٹیم نے دوسری اور چاہت سکا¶ٹ ٹیم گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میںساتویں انٹرنیشنل والنٹئیرڈے سرٹ چیلنج کا انعقاد ٹوٹل پارکو اوراے ٹی ایس کے تعاون سے کیا گیاتاکہ پنجاب بھر میں قائم کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں،یونیورسٹیوں کی نمائندہ ٹیموں کیساتھ ساتھ خطے اور پاکستان بھرکی دیگررضا کارٹیموں کی ہنگامی صورتحال کیلئے تیاریوں اور استعدادکار کو بڑھایا جاسکے۔ پاکستان بھر سے کل 59سرٹ/والنٹئیر ٹیموں بشمول چین کی ایک ٹیم نے 5 سے 7 دسمبر 2023ءتک تین روزہ چیلنج میں حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے پاکستان اور چین بھر سے ریسکیو سکا¶ٹس کے ساتھ ملکر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ رضاکاری ایک عظیم اور بامقصد جذبہ ہے، ہمیں اپنی زندگی اسی جذبے کے تحت گزارنی چاہیے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امداد اس کے نتائج پر واضح فرق ڈالتی ہے۔ ریسکیو 1122 اس جذبے کی علامت ہے جو ہنگامی حالات اور آفات میں ہمیشہ بروقت پہنچتی ہے لہٰذا موجودہ حالات میں رضاکارانہ جذبے اور کمیونٹی کو تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے جو حادثات کے فوراً بعد جانیں بچاسکیں۔ رضاکار ہمارے ملک کا عظیم اثاثہ ہیں اور وہ تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔ گورنر پنجاب نے حال ہی میں کئے گئے ترکی کے زلزلہ آپریشنز میں ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم کے شاندار کام کو سراہا۔ اس خدمت کی پذیرائی نہ صرف جمہوریہ ترکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہوئی جو ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ اس مثالی خدمت کے مثبت اثرات پاک ترک دوستی کے مضبوط بندھن میں ہمیشہ رہیں گے۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ٹوٹل پارکو اور منیجنگ ڈائریکٹر سعد سہیل نے جانیں بچانے اورسیفٹی کو فروغ دینے پر والنٹئیرز کی کاوشوں اور ریسکیو 1122کو سراہا۔قبل ازیں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چیلنج میں حصہ لینے والی ٹیموں خاص طور پر انٹرنیشنل والنٹیئرڈے سرٹ چیلنج 2023ءکی فاتح ٹیموں کو مبارکباد دی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے2004ءسے اب تک ریسکیو 1122کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے ریسکیو 1122کو ملک کی بہترین اور مثالی سروس بنانے کیلئے اپنی انتھک کوششوں اور ریسکیو سروس کی تاریخی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا جن کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے گورنر پنجاب سے درخواست کی کہ ریسکیو کیڈٹ کور کو طلباءکے نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے تاکہ کریڈٹ آور اور اضافی نمبر مختص کر کے معاشرے کیلئے ان کی خدمات کوسراہا کیا جاسکے۔