غزہ کی پٹی میں کسی بھی بفر زون پر اعتراض کریں گے:امریکہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) وائٹ ہاﺅس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کیساتھ غزہ میں فوجی کارروائیوں کیلئے اپنی ٹائم لائن پر بات چیت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگومیں ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ان سے ٹائم ٹیبل کے بارے میں بات کی ہے۔ میں اسے شیئر نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اسرائیل نے پہلے ہی اپنے زمینی آپریشن کا مقام خاص طور پر بھیج دیا ہے اور میں اسے شائع نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ ہم نے ان سے اس بارے میں بات کی کہ وہ مدت کے حوالے سے کیا سوچ رہے ہیں اور یہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک طویل المدتی حکمت عملی میں کس طرح فٹ بیٹھتا ہے۔