لاہور(خبر نگار،اپنے رپورٹر سے)نواز،شجاعت 15سال بعد ملاقات،عام انتخابات میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق، ق لیگ نے 10 قومی اور 22 صوبائی نشستیں مانگ لیں۔
قائد ن لیگ نواز شریف نے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت سے رہائشگاہ پر ملاقات کی،خیریت پوچھی،سیاسی صورتحال ،عام انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،شہباز شریف ،مریم نواز ، رانا ثنا ،سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ ،مریم اورنگزیب، عطا تارڑ ، بلال اظہر کیانی ،چودھری وجاہت ،شافع ،چودھری سالک بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف 40منٹ تک شجاعت کی رہائشگاہ پر موجود رہے ،سینٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا،شجاعت نے نواز شریف کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اندورنی کہانی کے مطابق ن لیگ کی جانب سے 2 قومی ، 3 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کی گئی،ق لیگ نے اہم ملاقات کے بعد پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا،رہنماو¿ں کو اعتماد میں لیے جانے کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد اور بعد میں پی ڈی ایم حکومت میں بھرپور ساتھ دینے پر ق لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ نے مشکل وقت میں ساتھ دیا بھول نہیں سکتا،چودھری شجاعت نے کہا خواہش تھی آپ کو لندن آکر ملتا مگر صحت نے اجازت نہیں دی، اچھا ہوا آپ ملنے آگئے بہت خوشی ہوئی۔
شجاعت نے مریم نوازسے دلچسپ مکالمے میں کہا میں نے اور نوازشریف نے ایک جیسی واسکٹ پہن رکھی ہے زیادہ اچھی کس کی لگ رہی ہے، مریم نواز نے چودھری شجاعت کے استفسار پر کہا زیادہ اچھی آپ کی لگ رہی ہے، شہبازشریف نے کہا سالک نے میری کابینہ میں فعال کردارادا کیا تھا،دونوں رہنماو¿ں نے ماضی کی خوشگوار یادیں بھی تازہ کیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ق لیگ نے پنجاب میں بھرپور حصہ مانگ لیا،چودھری شجاعت نے پنجاب بھر سے قومی اسمبلی کی 10 سے زائد اور صوبائی اسمبلی کی 22 نشستیں مانگیں ،گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاو الدین ،حافظ آباد میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا2018 میں جہاں جہاں سے ق لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے وہ نشستیں دوبارہ دی جائیں، تحریک عدم اعتماد میں بنا کسی خوف و لالچ کے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا اب اسی حساب سے حصہ دیا جائے۔
چودھری شجاعت نے کہا ق لیگ کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہیے، مل جل کر پنجاب میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی ، آئی پی پی کا مقابلہ کر سکتے ہیں، مسلم لیگ کا ووٹ ن یا ق کے چکر میں ضائع نہیں ہونا چاہیے، ملکر چلنے میں برکت ہو گی،ق لیگ کے سربراہ نے کہا پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پر خاندان میں پھوٹ تک پڑ گئی تھی لیکن سیاسی و خاندانی فیصلے پر افسوس نہیں، اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ ،ق لیگ کی مشترکہ کمیٹی آئندہ چند روز میں تشکیل دے دی جائےگی جو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تمام تر معاملات پر دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کو تجاویز دے گی۔
ادھر ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا رسمی ملاقات تھی ، نواز شریف نے شجاعت کاحال چال پوچھا ۔
جماعت اسلامی کے پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے
کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی پنجاب
ایل ڈی اے سٹی اراضی خریداری میں 24 مشکوک ادائیگی واوچرز ،ایک ماہ بعد بھی انکوائری نامکمل
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ
سرجیکل فضلے کی تلفی ، ایف آئی اے کا PIMS میں چھاپہ، ریکارڈ حاصل کر لیا
مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، شیخوپورہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
توہین رسالت کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
شازیہ منظور سے مسلح افراد کی بدسلوکی، گلوکارہ نے تحفظ کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لی جائے، عطا تارڑ
















