لاہور ( خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا 33واں اجلاس ہوا،ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی ،اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے، یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر ایک ہزار کردی جائے گی جبکہ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا،امریکہ، کینیڈا و دیگر ممالک کے شہری آن لائن 100ڈالر ادا کر کے لائسنس حاصل کرسکیں گے۔
اجلاس میں سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس ،بی ڈی ایس کے طلبا وطالبات کےلئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی جس کے تحت میڈیکل کے طلبہ صرف ہائی گریڈ میرٹ سے لو گریڈ میرٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ٹرانسفر ہوسکیں گے، پنجاب کابینہ نے چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی ا لاٹ کرنے کےلئے شفاف قرعہ اندازی کی منظوری دی،چولستان میں 3لاکھ44ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو دی جائے گی اوربے زمین چولستانی کاشتکار کو ساڑھے 12ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی۔
جیلوں کے ہسپتالوں کا انتظام محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے سپردکرنے ، قیدیوں کےلئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم ،نرسنگ طالبات کی تعداد دگنی کرنے کےلئے فنڈز کے اجرا ،انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کےلئے انتظامی کمیٹی کے قیام ،ملتان ،بہاولپور کے ریجنل بلڈ سنٹرز کی مینجمنٹ و آپریشن کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور رجب طیب اردگان ہیلتھ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے کی تجدید کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ نے پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003 کے تحت چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو اپ گریڈ کرکے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیززمیں جنوبی پنجاب کےلئے پی کے ایل آئی ٹو قائم ہوگا،لاہور ،بہاولپور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے وائس چانسلرزکی سلیکشن کےلئے سرچ کمیٹی کے قیام ،پبلک پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے پراسیکیوٹرز کی ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کےلئے پالیسی فریم ورک ،پنجاب سپیشل پریمیسزپریزرویشن آرڈیننس 1985 کے تحت باغ جناح کو خصوصی حیثیت دینے کی منظوری دی گئی اور باغ جناح کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر انتظامی امور والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،چنیوٹ کے تاریخی عمر محل کا انتظام بھی والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کیاجائےگا،پنجاب وائلڈ لائف رولز 1974 کے تحت شوٹنگ لائسنس اور فیس پر نظر ثانی،گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب کا پوٹھوہار کیمپس قائم ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ موٹروہیکلز رجسٹریشن کی معلومات کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری بھی دی گئی،کابینہ نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور ونجکاری کے 10ویں اور 11ویں اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق کردی۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















