بغداد (مشرق نیوز) عراق کے وزیر اعظم نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر کوئی حملہ قبول نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے یہ انتباہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے فون پر بات کرتے ہوئے کیا ۔عراق وزیر اعظم کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹونی بلینکن کے ساتھ فون پر ہونےوالی اپنی بات چیت میں السوڈانی نے عراقی سرزمین پر کسی بھی ایسے حملے کو مسترد کر دیا ۔السوڈانی ننے بھی کہا کہ عراق کی حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کو پورا کرتے ہوئے بین الاقوامی اتحاد کے کے فوجی مشیروں کا عراق میں موجودگی کے دوران تحفظ کرتی رہے گی۔
حملے قبول نہیں، عراقی وزیراعظم نے امریکہ کو خبردار کر دیا
















