صوابی میں ورکرز کنونشن ، شیر افضل سمیت پی ٹی آئی کے قائدین پر مقدمہ درج

پشاور (مشرق نیوز) صوابی میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21 مقامی قائدین اور دیگر نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گزشتہ روز منعقدہ ورکرز کنونشن میں تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔

ایف آئی آر تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدیت میں درج کی گئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں سابق ایم پی اے عاقب اللہ، سابق ایم پی اے عبدالکریم، تحصیل میئر عطا اللہ فیصل ترکئی، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی، عدنان قیصر اور دیگر قائدین بھی نامزد ہیں۔