دنیا کی 15 فیصد آبادی معذوری کا شکار، خصوصی افراد کی کامیابی میںرکاوٹیں ختم کرینگے:صدر
اسلام آباد (بیورورپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہے،پاکستان خصوصی افراد کے کامیابی کے سفر میں حائل تمام سماجی رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہمیں انہیں تعلیم و تربیت، بحالی کی خدمات اور معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہوگی،معذوری کے حامل افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا پاکستان میں خصوصی افراد کی آبادی کا تخمینہ تقریباً 12 فیصد ہے جو کہ ایک تشویشناک امر ہے ، میں حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ معذوری کے حامل افراد کو زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔
















