چیف جسٹس جانبداری نہیں کرینگے: سپریم کورٹ کا عمران کے خط پر اعلامیہ
اسلام آباد(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے، سب لوگ یقین رکھیں کہ ان پر نہ دباو¿ ڈالا جاسکتا ہے نہ ہی وہ جانبداری کرینگے، چیف جسٹس اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہے گے،چیف جسٹس کے سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یکم دسمبر کو 7صفحات کی درخواست موصول ہوئی لیکن دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی، لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ نے کوریئر کی تھی،اعلامیے کے مطابق دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے جس کی اچھی نمائندگی وکلا کرتے رہے ہیں، پچھلوں دنوں بھی سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاءفوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے، یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کیسے میڈیا کو جاری کیا گیا۔
















