چنیوٹ:ٹریفک پولیس کی نااہلی،ٹریفک کا نظام درہم برہم

چنیوٹ( رانا وقاص) محکمہ ٹریفک پولیس کی نا اہلی اندرون شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اندرون شہر میں ساران دن بے ہنگم ٹریفک اور موٹرسائیکل رکشوں کی بھر مار کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا بازاروں میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹیوں سے غائب رہتے ہیں، شہری تنظیموں نے آر پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ کچہری بازار چوک جتوتھان منڈی باوالال چوک مدرستہ اللبنات روڈ شہید چوک مندر بازار پر ہر وقت موٹرسائیکل رکشوں اور ریڑھیوں کا بے پناہ رش رہتا ہے ٹریفک جام ہو جاتی ہے راہگیر افراد اور خواتین کو پیدل چلنے میں شدید دشوار کا سامنا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں ٹریفک کے نظام کو ون وے کرانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیوں سے غائب رہتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اندرون شہر میں ٹریفک کے نظام کو ون وے کیا جائے اور وارڈن پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں۔