چیچہ وطنی:ہوٹلوں پر مضر صحت کھانوں کی دھڑلے سے فروخت

چیچہ وطنی( سلطان مصطفائی) شہر کے مختلف ہوٹلوں پرناقص صفائی اور مضرصحت کھانوں کی فروخت دھڑلے سے جاری،شہری مضر صحت کھانا کھانے سے ہسپتال پہنچنے لگے،فوڈ اتھارٹی کارروئی کرنے سے گریزاں ہیں۔

چیچہ وطنی شہر کے گنجان آباد علاقوںپر قائم ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور مضر صحت کھانوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،ہوٹل مالکان معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں ، ہوٹل میں کام کرنے والے ککرسے لے کر ویٹرز تک ہر شخص کے ناخنوں میں میل ، گندے کپڑے اور حفضان صحت کے اصولوںکے خلاف کام کر رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ہوٹلوں کی بھرمار نے کی وجہ سے تجاوزات اس حد بڑھ چکی ہیں کہ پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔

ہوٹل مالکان نے تندور گلیوں میں لگا رکھے ہیں۔فوڈ اتھارٹی اورمتعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہی ہے۔سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈی سی ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
3