چناب نگر(انس نعمان) بچوں کو سگریٹ کی فرو خت جاری ، پابندی پر عملدرآمد نہ ہوسکا، بچے اور نوجوان سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے لگے جس کے باعث والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چناب نگر و قرب و جوار کی نوجوان نسل سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے لگی۔
سکول و کالجز کے طلبہ سگریٹ کا شوق کرنے میں مصروف ہوتے ہیں جبکہ اس لعنت سے ہنر مند پیشہ ور مزدور طبقہ بھی محفوظ نہیں بلکہ اس لعنت کو فیشن کی طرح اپنا رہاہے، شہر کی حدود میں ایسی متعدد پان کی دکانیں پائی جاتی ہیں جہاں سگریٹ اور تمباکو اشیا دستیاب ہیں، حکومت نے 18 سال سے کم افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگارکھی ہے مگر سرکاری محکموں کی غفلت ولاپرواہی سے بچوں میں سگریٹ نوشی کے رحجان میں اضافہ ہونے لگا۔
چناب نگر :بچوں کو سگریٹ کی فروخت عام ، پابندی پر عملدرآمد نہ ہوسکا
















