نواز شریف کی بریت پر سرگودھا میں مٹھائیاں تقسیم، بھنگڑے ڈالے گئے

سرگودہا (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلہ پرسرگودھا سمیت ڈویڑن بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جشن مسرت منایا اور شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کا فیصلہ آنے پر سرگودھا شہر میں سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری حامد حمید کے پبلک سیکرٹریٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو کر مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جشن مسرت منایا اور وزیراعظم نواز شریف کی زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر چوہدری حامد حمید نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعالی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میاں نواز شریف کو مخالفین کے الزام سرخرو کیا اور اب نواز شریف دو تھائی کی اکثریت سے اقتدار میں آئیں گے اور انتقام کی آگ میں کئے گئے یہ فیصلے اب بے نقاب ہو کر رہیں گے۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں ہمارے امیدوار مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا کر کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔اسی طرح سرگودھا سمیت ڈویڑن بھر میں جشن جاری رہا اور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔