گجرات (فیاض بٹ) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسےن ورک نے کہاہے تاجر تجاوزات فوری ختم کرےںورنہ سامان ضبط کر لےا جائےگا دکان کے باہر موجود سامان اٹھا لیں بصورت دیگر شٹر کے باہر موجود ہر قسم کا سامان ضبط کرلیا جائے گا تاجر رہنما اپنے اپنے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کےلئے آگاہی مہم چلائیں اور بینرز آویزاں کریںغیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی
صفدر حسےن ورک نے تاجر برادری کے عہدےداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ گزرگاہ میں رکاوٹ پیدا کی جائے، ہمارا مذہب راستوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا درس دیتا ہے، فٹ پاتھ اور شٹر کے باہر سامان رکھنے سے شہریوں کے گزرنے اور ٹریفک کی روانہ برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے تمام کاروباری حضرات دکان کے باہر موجود سامان اٹھا لیں بصورت دیگر شٹر کے باہر موجود ہر قسم کا سامان ضبط کرلیا جائے گا، تاجر رہنما اپنے اپنے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کےلئے آگاہی مہم چلائیں اور بینرز آویزاں کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں تاجران کے تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا، شہر میں ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، چیف افسران میونسپل کمیٹز، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ اس موقع پر موجود تھے۔
گجرات میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ
















