کوئٹہ( بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے مہنگائی لیگ والے سیاست کے شوباز ہیں،ملک کو نئی سوچ و نئی طرز سیاست کی ضرورت ہے،8 فروری کو سرپرائز دیں گے، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ جیالے ہوں گے،نوجوان تقسیم ، نفرت ، انتقام کی سیاست دفن کردیں۔
پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہان لیگ ،پی ٹی آئی 18ویںترمیم ختم کرنے کا نعرہ لگاتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ چاہنے والے صوبوں کے وسائل پر ڈاکہ مارنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، آصف زرداری نے صدارت کا عہدہ سنبھال کر نفرت ، انا ، تقسیم ،انتقام کی سیاست کو دفن کر کے نئی تاریخ رقم کی،میڈیا کی کردار کشی کو برادشت کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہان لیگ کو ملک میں مہنگائی لیگ کہا جاتا ہے، لوگوں کو معلوم ہے یہ سیاست کے شو باز ہیں، موسمی جمہوریت پسند نہیں، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن، آئین کا تحفظ کرتے ہیں،کوئی میمو گیٹ میںکالا کوٹ پہن کر کورٹ جاتا تو کوئی یوتھ کا نمائندہ بن کر سامنے آتا رہا،پیپلز پارٹی نیا چارٹر آف اکانومی لائے گی، نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی کا مخالف کوئی سیاستدان نہیں بلکہ غربت ،مہنگائی ہے، معاشی حالات پہلے کبھی اتنے برے نہیں تھے، جتنے آج ہیں، مہنگائی ، غربت ، بیروزگاری کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں،نوجوان تقسیم ، نفرت ، انتقام جیسی سیاست دفن کریں، افسوس اسلام آباد کو نظر نہیں آتا بلوچستان پاکستان کا دل ہے،پاکستان کو نئی سوچ و نئی سیاست کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی نئی طرز سیاست شروع کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام مہنگائی کا مقابلہ کر سکیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہاملک کی باقی جماعتیں اشرافیہ اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے،ملک کے نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، اقتدار میں آ کر یوتھ کارڈ لائیں گے،پیپلز پارٹی آنے والا الیکشن جیتے گی،کسانوں کو سبسڈی دیں گے اگر کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا، مزدوروں کو حقوق دینے کیلئے بےنظیر مزدور کارڈ بھی لائیں گے،کوئٹہ میں دل کے امراض کے علاج کیلئے بڑا ہسپتال بنائیں گے، ساتھ دیں تو صوبے کی قسمت بدلیں گے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















