جج دھمکی کیس،عمران کی بریت درخواست خارج،کرپشن مقدمہ کا جیل ٹرائل ہوگا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)کابینہ نے عمران خان کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دےدی،وزارت قانون کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کا ٹرائل احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں کرے گی، نیب ٹیم 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات تقریباً مکمل کرچکی ،ریفرنس جلد دائر کیا جائےگا،کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سنے گی،وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسر ی جانب خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست خارج کر دی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی،سول جج مرید عباس نے بریت درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ،سیشن عدالت میں خاتون جج دھمکی کیس میں ٹرائل 20 دسمبر کو شروع ہو گا۔

علاوہ ازیںراولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ،بشریٰ کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی،دونوں کی درخواستوں پر سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج بشیر نے کی۔