واشنگٹن (مشر ق نیوز) پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ تجارتی بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش یمنی حوثیوں نے نہیں بلکہ صومالی قزاقوں نے کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں لیکن ابتدائی اشارے یہ بتاتے ہیں کہ یہ پانچ افراد صومالی ہیں۔ یہ واضح ہے کہ یہ واقعہ بحری قزاقی سے منسلک ہے۔
تجارتی بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش صومالی قزاقوں نے کی تھی، پنٹاگون
















