رینالہ خورد:مین شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس بند ، شہر میں اندھیرے کا راج


رینالہ خورد(محمد عثمان جاوید)مین شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے شہر میں اندھیرے کا راج، سٹریٹ لائٹس بند رہنے سے حادثات اور سٹریٹ کرائم میں اضافے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق رینالہ شہر بھر میں خوبصورتی اور شہر کو روشن رکھنے کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائی جانے والی سٹریٹ لائٹس متعلقہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بند پڑی ہے جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں اور شہر مغرب کے بعد اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔

سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے سٹریٹ کرائم اور حادثات میں اضافہ ہونے لگا جس نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم متعلقہ انتظامیہ کی توجہ کے طلبگار ہیں مگر انتظامیہ سرکاری دفاتر تک محدود نظر آ رہی ہے اور شہریوں نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کو فوری چالو کروایا جائے تاکہ شہر روشن ہوسکے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،