عازمین کیلئے خوشخبری، حج درخواستوں کی آج سے وصولی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عازمین کیلئے خوشخبری، حج درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا گیا،آئندہ سال حج کیلئے عازمین سے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوجائےگی جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی، 2024میں 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازہ ہوگی، خواتین پہلی مرتبہ بغیر محرم حج ادا کرسکیں گی،سرکاری سکیم حج درخواستوں کی وصولی 27 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے،رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار خواتین محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی،حج 2024 کیلئے سپانسرڈ شپ سکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا، سکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کےساتھ بیرون ملک سے جمع کرانی ہوں گی، سکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔