اسلام آباد آئی ایم ایف نے پاکستان کو درکار قرضوں کے تخمینے میں کمی کردی۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال اور اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب124 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے جو کہ گزشتہ تخمینے سے 8 ارب ڈالر کم ہے۔
یاد رہے کہ چار ماہ قبل آئی ایم ایف نے یہ تخمینہ 131 ارب ڈالر لگایا تھا جبکہ اس طرح مجموعی بیرونی قرضوں میں بیرونی پبلک قرض 103 ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا جو سابقہ تخمینے کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ جائزہ رواں مالی سال 2023-24 اور اگلے مالی سال 2024-25 کیلئے جاری کیا ہے۔ ان تخمینوں پر اگلے سال فروری یا مارچ میں ہونیوالے مذاکرات میں مزید بات کی جائیگی۔
واضح رہے پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں کمی، بیرونی قرضوں کی کم ادائیگیاں اور چین کی طرف سے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تخمینے میں کمی کی ایک اور وجہ سٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری بھی ہے، جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی ہورہی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کودرکار بیرونی قرض کے تخمینے میں کمی کردی
















