وزیرآباد( سعید رشید) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے فلسطین کی آزادی کے لئے عملی اقدامات نہ اٹھائے تو انکے نام میر جعفر ومیر صادق والی فہرست میں لکھا جائے گا،غزہ میں قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،عارضی جنگ بندی حماس کی فتح ہے،اسلامی سربراہی کانفرنس قرارداد اور لفظی مذمت تک محدود ہے۔
دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں،افسوس مسلم امہ حکمران امریکہ کے خوف میں مبتلا ہے،(ن) لیگ،پیپلزپارٹی نے چار چار باریاں لیں مزید مسلط رہنا چاہتی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے نام پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں آئے بینک لوٹے اور قرض معاف کروائے 8فروری کو ان کا یوم حساب ہے 18طرز کے انتخابات ملک ک ے لئے تباہ کن ہونگے ماضی کی طرح جسکی حکومت کو عوام قبول نہیں کرینگے،عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں آئی ایم ایف کی تابعداری میں غریبوں پر بے تحاشہ ٹیکسز عائد کئے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی وسماجی شخصیت معروف سیاسی راجگان خاندان کے سپوت پیر راجہ اعجاز اللہ خان،صوفی عبد اللہ،مہر سعید رسولنگری،خلیل عرف جھارا، احمد حسن،شہباز احمد،جاوید خان،چوہدری بلال گھمن،استخار احمد کاسینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
۔اس موقع پرامیدوار این اے 61ناصر محمود کلیر،امیدوار پی پی35مشتاق بٹ، ضلعی امیر گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا،زونل امیر صابر حسین بٹ،زمان حیدر چیمہ،ذبیع ملک،صاحبزادہ رفیق نعیم،مہر عتیق الرحمان، سعید کھوکھر،میاں یوسف،جاوید مغل،مرزا غلام مصطفی،راجہ ظاہر اللہ خان،ارسلان حیدر بٹ،ملک ارسلان،عنایت اللہ میتلا سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
غزہ میں قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،لیاقت بلوچ

















