پتوکی( احمد شیخ ) پتوکی میں کھاد مافیا کی من مانیاں عروج پر یوریا کھاد کی سرعام بلیک میں فروخت کوئی پوچھنے والا نہیں کسان کھاد کے حصول کے لیے در بدر مارے مارے پھرنے پر مجبور کسانوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔
تحصیل میں یوریا کھاد کا حصول کسانوں کے لیے خواب بن گیا کھاد مافیا دھڑلے سے یوریا کھاد بلیک میں فروخت کر رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھاد ڈیلرز نے یوریا کھاد بلیک میں فروخت کرنا شروع کردی اگر کوئی کسان سرکاری نرخ پر کھاد کا مطالبہ کرے تو اسے کہا جاتا ہے کہ کھاد دستیاب نہیں ۔
کسانوں نے انتظامیہ کی اس چشم پوشی اورکھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر شدید احتجاج کیا ڈپٹی کمشنر قصور اور نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی نااہلی کا نوٹس لینے اور یوریاکھاد کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کا مطالبہ کیا۔
پتوکی میں کھاد مافیا کی من مانیاں عروج پر، کسان دربدر خوار
















