سرگودہا (سحر محمود اعوان) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن قصبہ بھاگٹانوالہ بارات لے کر آنے والے دولہا کو دلہن کے بھائیوں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فائرنگ کی زد میں آ کر باراتی شدید زخمی ہو گیا۔اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ سے بارات لے کر قصبہ بھاگٹانوالہ مدینہ کالونی آنے والے نوجوان دولہا عدنان کو شادی سے ناخوش دلہن کے بھائیوں عمران اور ارشد وغیرہ نے فائرنگ کرکے قتل اور باراتی ریاض شاہین شدید زخمی کر دیا۔
معلوم ہوا ہے دلہن کے 2 بھائی شادی پر راضی نہ تھے جنہوں نے پہلے نکاح خواں کو روکا پھر دولہا عدنان پر فائرنگ کردی جو دم توڑ گیا اور باراتی فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او شارق کمال صدیقی سے رپورٹ طلب کر لی پولیس تھانہ بھاگٹانوالہ نے مقتول اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے جس کا کہنا ہے کہ مدینہ کالونی کے دلہن کے بھائیوں وغیرہ نے دولہا کو فائرنگ کر کے قتل اور باراتی کو زخمی کیا جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سرگودھا:دلہن کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے دلہا کو قتل کر دیا
















