محکمہ ایری گیشن کے حکام کی غفلت،مرالہ بیراج پرگندگی کے ڈھیر لگ گئے

ہیڈمرالہ(غلام مرتضیٰ اعوان)محکمہ ایریگیشن کے حکام کی غفلت،مرالہ بیراج پرگندگی کے ڈھیر،گردوغبارسے خوبصورتی ماندپڑنے لگی،بیراج پربنی سڑک پربھی جابجاگڑھے پڑگئے،دوکلومیٹرکے فاصلہ پرموجودایکسیئن دفترتک محدودہوگیا۔

سیالکوٹ کی واحدتفریح گاہ محکمہ آبپاشی کے حکام باالخصوص ایکسیئن یوسی سی مرالہ ڈویژن کی عدم توجہ اورملازمین کی غفلت کے باعث مرالہ بیراج کی سڑک جابجاگڑھوںمیںتبدیل اوربیراج پردونوںاطراف گندگی اورکچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔سڑک کی شکستہ حالی اورگندگی کی وجہ سے مرالہ بیراج کی خوبصورتی ماندپڑرہی ہے۔واضع رہے کہ مرالہ بیراج ایکسیئن یوسی سی مرالہ ڈویژن کے دفترسے صرف دوکلومیٹرکے فاصلہ پرہے جہاںسینکڑوںملازمین ہیںلیکن مرالہ بیراج پرصفائی رکھنے سے قصداََقاصرہیں۔